لائسنس کے بغیر گائےگوشت فروخت کرنے کے الزام میں 6 گرفتار
لائسنس کے بغیر گائےگوشت فروخت کرنے کے الزام میں 6 گرفتار
لائسنس کے بغیر گائے ذبح کر کے عوامی سطح پر گوشت فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ راجاہاٹ کے رائے گاچھی علاقے کا ہے۔ ہفتہ کو ملزمان کو باراسات ذیلی عدالت میں پیش کیا گیا۔راجاہاٹ تھانے کے ذرائع کے مطابق، راجاہاٹ کے کئی علاقوں میں عوامی سطح پر گوشت کاٹے جانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ یہ شکایات ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں چھاپہ مارا۔ لائسنس کے بغیر غیر قانونی طور پر گائے ذبح کر کے گوشت فروخت کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو راجاہاٹ تھانے لایا گیا۔ اس کے بعد آج انہیں باراسات ذیلی عدالت میں پیش کیا گیا۔

