ایس آئی آر ووٹر لسٹ: معلومات میں غلطی ہو تو کیا کریں؟ کس سے رجوع کریں؟
کولکاتا22دسمبر:ہمارے ووٹر شناختی کارڈ (Voter ID Card) میں کئی معلومات درج ہوتی ہیں، جن میں ہمارا نام، والدین کا نام، جنس اور تاریخِ پیدائش شامل ہیں۔ مغربی بنگال کے شہریوں کے لیے یہ تمام تفصیلات اردو/بنگالی اور انگریزی، دونوں زبانوں میں لکھی ہوتی ہیں۔ اب فرض کریں کہ وہاں درج کوئی معلومات غلط ہے، یا آپ کے نام یا والدین کے نام کے ہجے (Spellings) غلط ہیں، تو ایسی صورت میں آپ کو کیا کرنا چاہیے؟
ایس آئی آر ووٹر لسٹ: معلومات میں غلطی ہو تو کیا کریں؟ کس سے رجوع کریں؟

الیکشن کمیشن کے مطابق، اگر ایسی کوئی غلطی ہو تو سب سے پہلے آپ کو فارم 8 پ±ر کرنا ہوگا۔ یہ فارم آپ کو درج ذیل طریقوں سے مل سکتا ہے:
آن لائن ڈاو¿ن لوڈ: آپ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم 8 حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب براو¿زر پر ‘Form 8’ لکھ کر سرچ کرنے سے اس کی پی ڈی ایف (PDF) فائل آپ کے سامنے آ جائے گی۔
آن لائن اندراج: آپ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر لاگ ان کر کے براہِ راست آن لائن بھی فارم 8 پ±ر کر سکتے ہیں۔بی ایل او (BLO): اس کے علاوہ آپ اپنے علاقے کے بی ایل او (Booth Level Officer) سے بھی یہ فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

