کولکاتا میں تین پارٹیوں کی جانب سے یوم شہید منا یا جا رہا ہے

کولکاتا میں تین پارٹیوں کی جانب سے یوم شہید منا یا جا رہا ہے

کولکاتا میں شہید دیوس کے موقع پر یہاں سیکوریٹی کا سخت ترین انتظام کیا گیا ہے۔ تینوں جلسوں کے لیے تقریباً 1000 پولیس اہلکار اور مرکزی مسلح پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کیاگیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر اور جوائنٹ کمشنر خود موقع پر موجود ہیں تاکہ کسی طرح کی کوئی گڑبڑی نہ ہو۔
پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا سفر پہلے سے منصوبہ بنائیں اور مذکورہ علاقوں اور سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس موقع کی صورت حال کے مطابق گاڑیوں کو دوسرے راستوں پر موڑ سکتی ہے۔برائے مہربانی ان ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ محفوظ سفر کریں۔

Back to top button
Translate »