کورٹ نے ممتا بنرجی کے اسٹیج کی تخریب کاری کے معاملے میں پولس سے رپورٹ طلب کر لی
کورٹ نے ممتا بنرجی کے اسٹیج کی تخریب کاری کے معاملے میں پولس سے رپورٹ طلب کر لی

کلکتہ ہائی کورٹ نے 21 جولائی کے جلسے سے قبل کلی گھاٹ ترنمول کانگریس کے اسٹیج کی تخریب کاری کے معاملے میں پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جسٹس سو¿گت بھٹاچاریہ نے ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کہ عدالت کی ہدایات کے باوجود یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔
عدالت نے اس واقعے کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے پولیس سے ایک گھنٹے کے اندر اپنے اقدامات کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ، جوائنٹ کمشنر آف پولیس کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔کلکتہ ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد کلی گھاٹ ترنمول نے کیتھیڈرل روڈ پر برلا پلینٹیریم کے سامنے 21 جولائی کا اسٹیج بنایا تھا۔پیر کی رات دیر گئے نامعلوم افراد نے اس اسٹیج پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔اسٹیج کے ساتھ بجلی اور مائیک کی لائنیں بھی کاٹ دی گئیں اور پوسٹرز بینرز پھاڑ دیے گئے۔واقعے کی خبر ملتے ہی وہ آدھی رات کو موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے 60-65 غنڈوں نے یہ کارروائی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو جلسے میں آنے سے روکا جا رہا ہے اور شہید خاندانوں کو پولیس ڈرا رہی ہے۔انہوں نے عدالت میں جانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے، ورنہ پولیس اور حکومت کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ترنمول کے وکیل آرک ناگ نے منگل کو جسٹس سو¿گت بھٹاچاریہ کی عدالت میں بتایا کہ انہوں نے پیر کی رات ہی چیف جسٹس تپوبرت چکرورتی کو ای میل کے ذریعے اس واقعے سے آگاہ کر دیا تھا۔عدالت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس سے وضاحت طلب کی ہے اور آنے والے گھنٹوں میں اس کی مزید سماعت متوقع ہے۔

