کمر ہٹی میونسپل کارپوریشن کے چئیرمین کے عہدے سے لاکٹ کے بھائی کا استعفیٰ
کمر ہٹی میونسپل کارپوریشن کے چئیرمین کے عہدے سے لاکٹ کے بھائی کا استعفیٰ
ذمہ داری سنبھالنے کے محض18 دن کے بعد کامارہاٹی میونسپل کارپوریشن کے چئیرمین کے عہدے سے آزاد کونسلر سوشانت چٹوپادھیائے نے استعفیٰ دے دیا۔ منگل کو انہوں نے سب ڈویڑنل آفیسر اور میونسپل
کارپوریشن کے ایگزیکٹو آفیسر کو استعفیٰ نامہ جمع کرایا اور الزام لگایا کہ ان کی حمایت کرنے والے کونسلروں کو مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے یکے بعد دیگرے ہٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کی عدم تعاون کا الزام بھی عائد کیا۔
کمرہٹی میونسپل کارپوریشن میں کل 35کونسلر ہیں۔ ان میں سے تین آزاد ہیں، باقی ترنمول کے ہیں۔ تاہم ترنمول کے دو کونسلر پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔ ریاست میں سیاسی تبدیلی کے بعد گزشتہ 12جون کو چئیرمین کے عہدے سے گوپال ساہا نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد3جولائی کو اکثریتی کونسلروں کی حمایت سے بی جے پی لیڈرلاکٹ چٹوپادھیائے کے بھائی اور آزاد کونسلر سوشانت چٹوپادھیائے چئیرمین منتخب ہوئے۔ ذمہ داری سنبھالنے کے18 دنوں کے اندر ان کے استعفیٰ نے میونسپل کارپوریشن کے مستقبل کی مساوات کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

