رولیا بھرتی اسکینڈل میں ای ڈی دفتر میں مدن مترا کے بڑے بیٹے کی پیشی

رولیا بھرتی اسکینڈل میں ای ڈی دفتر میں مدن مترا کے بڑے بیٹے کی پیشی

پورولیا بھرتی بدعنوانی کیس میں جمعرات کو ای ڈی کے طلب پر سی جی او کمپلیکس میں مدن مترا کے بڑے بیٹے سواروپ مترا پیش ہوئے۔ بدھ کو مدن مترا کے چھوٹے بیٹے ش±بھ روپ مترا سے ای ڈی حکام نے تقریباً 9 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی۔ اور آج سی جی او کمپلیکس میں مدن کا بڑا بیٹا سواروپ پیش ہوا۔ مدن مترا کے دونوں بیٹوں کے علاوہ ان کی اہلیہ ارچنا مترا کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا ہے۔ آنے والی 29 جولائی کو مدن کو بھی سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
چند روز قبل ہی مدن مترا کی بیوی اور بیٹوں کو طلب کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نوٹس بھیجا تھا۔ یہ نوٹس ملنے کے بعد ہی مدن مترا نے ممتا کا ہاتھ چھوڑ کر رت برتا بنرجی کیمپ کے ساتھ ہاتھ ملا لیا۔ اس پر تنازعہ ہونے پر مدن نے کہا تھا کہ ای ڈی سے اب (ابھیشیک بنرجی) زیادہ ڈراو¿نے ہیں۔ کیمپ بدلنے کے بعد ہی انہوں نے تفتیش میں ہر طرح کی مدد کا پیغام دیا۔ یہاں تک کہ ان کی بیوی اور بیٹے بھی تفتیش کا سامنا کریں گے۔ اسی کے مطابق بدھ کو ان کے چھوٹے بیٹے ش±بھ روپ مترا سی جی او کمپلیکس میں پیش ہوئے۔ وہاں حکام نے ان سے تقریباً 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ چھوٹے بیٹے کے بعد جمعرات کو مدن کا بڑا بیٹا ای ڈی دفتر میں پیش ہوا۔

Back to top button
Translate »