شبھیندو نے تھانہ پہنچ کر پولس اہلکاروںکو سخت وارننگ دی

شبھیندو نے تھانہ پہنچ کر پولس اہلکاروںکو سخت وارننگ دی


نندی گرام 27 دسمبر:جمعہ کے روز پولیس نے ایک بی جے پی کارکن کو گرفتار کیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ترنمول کانگریس کے فلیکس پھاڑے اور ایک ٹیبلو (پروپیگنڈہ گاڑی) میں توڑ پھوڑ کی۔
ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ 25 دسمبر کو جب وہ ایک ٹوٹو پر ‘ترقی کا پرچار’ کر رہے تھے، تو بی جے پی کارکنوں نے اس پر حملہ کیا۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کی تھی۔اپنے کارکن کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی شبھیندو ادھیکاری تھانے پہنچے اور پولیس افسران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا، "آپ جو کچھ کر رہے ہیں، اس کا انجام بھگتنا پڑے گا۔”انہوں نے پولیس پر سیاسی جانبداری کا الزام لگایا اور اس گرفتاری کو بلاجواز قرار دیا۔اس واقعے کے بعد نندی گرام میں سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Back to top button
Translate »