مدن مترا کی اہلیہ بھرتی کرپشن معاملے میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئیں
مدن مترا کی اہلیہ بھرتی کرپشن معاملے میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئیں

جمعہ، 24 جولائی 2026 کو، ٹی ایم سی کے ایم ایل اے مدن مترا کی اہلیہ آرچنا مترا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر سی جی او کمپلیکس، کولکتہ میں میونسپل بھرتی کرپشن کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئیں۔ان کی پیشی اس ہفتے کے شروع میں ان کے دونوں بیٹوں کی پیشی کے بعد ہوئی۔ ان کے چھوٹے بیٹے ش±بھ ر±پ مترا سے بدھ کو تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کے بڑے بیٹے سوروپ مترا جمعرات کو پیش ہوئے۔ سوروپ نے پہلے ہی صحافیوں کو تصدیق دی تھی کہ ان کی والدہ جمعہ کو پیش ہوں گی۔ای ڈی مغربی بنگال کی مختلف میونسپل باڈیز میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں شبہ ہے کہ ملازمتوں کے لیے رشوتیں دی گئی تھیں۔ یہ تفتیش منی لانڈرنگ سے بچاو¿ کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت کی جا رہی ہے۔ ایجنسی نے جون میں مترا سے منسلک متعدد جائیدادوں کی تلاشی بھی لی تھی۔
ای ڈی نے مترا کی اہلیہ اور بیٹوں کو اس وقت سمن بھیجا جب ان کے نام مخصوص مالی لین دین کے سلسلے میں سامنے آئے جن کی جانچ کی جا رہی تھی۔ سمن ملنے کے بعد، مترا نے عوامی طور پر کہا کہ ان کا خاندان تفتیش میں مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے ای ڈی نوٹس کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ مامتا بنرجی کے کیمپ سے وفاداری بدل کر رتبھرتا بنرجی کے زیر قیادت باغی دھڑے سے ہاتھ ملا لیا، حالانکہ انہوں نے اس تبدیلی کو سمن سے منسلک ہونے سے انکار کیا۔ مدن مترا کو خود 29 جولائی کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

