مالی تنگی پر قابو پاکر بنگال کے نوجوان کو آئی آئی ٹی میں تحقیق کا موقع

مالی تنگی پر قابو پاکر بنگال کے نوجوان کو آئی آئی ٹی میں تحقیق کا موقع

والد گلی گلی برتن پھیرتے ہیں، اور اسی سے گزر بسر ہوتی ہے۔ شدید مالی تنگی ہے، لیکن انہوں نے کبھی اپنے عزم کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ بلکہ اس سخت جدوجہد کو چیلنج کے طور پر لیا، اور اسی نے کامیابی دلائی! اسی گھر کے بیٹے دیو کمار سنہا کو اب کھڑگپور آئی آئی ٹی کے ‘سینٹر فار رورل ڈیولپمنٹ اینڈ انوویٹیو سسٹینیبل ٹیکنالوجی’ (CRIDIST) میں تحقیق کا موقع ملا ہے۔ دیو کمار سنہا جھاڑگرام کے بیلپاہاڑی بلاک کے دور دراز گاو¿ں جاردا کا ۲۵ سالہ نوجوان ہے۔ گزشتہ ۲۳ جولائی کو وہ والد لکشمی کانت سنہا اور والدہ رینا سنہا کے ساتھ کھڑگپور آئی آئی ٹی میں داخل ہوئے۔ ان کی اس کامیابی سے نہ صرف خاندان میں بلکہ پورے جاردا گاو¿ں اور بیلپاہاڑی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔”

Back to top button
Translate »