جنوبی بنگال میں ہوا کا رخ بدلا! پھر بھی پیلا انتباہ جاری

جنوبی بنگال میں ہوا کا رخ بدلا! پھر بھی پیلا انتباہ جاری

مسلسل بارش میں عارضی وقفہ! جنوبی بنگال میں ہوا کے رخ بدلنے کی خبر ماہرین موسمیات نے دی ہے۔ موسم میں معمولی بہتری کا امکان ہے۔ جنوب میں بارش کی مقدار کم ہوگی اور یہ شمالی بنگال میں بڑھے گی۔ لہٰذا جنوبی بنگال سے نارنجی انتباہ ہٹا کر پیلا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ آج بھی کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور تیز ہوا چل سکتی ہے۔ کل، بدھ سے بارش کے امکانات کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
علی پور موسمیات دفتر کے ذرائع کے مطابق، دیگھا سے ہلدیہ کے درمیان منگل کی صبح ایک گہرے کم دباو¿ کا نظام خشکی میں داخل ہوگا۔ اس کے اثر سے ہوا کی رفتار 55 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ یہ مغرب اور شمال مغرب کی سمت سے اڑیسہ کے اوپر سے چھتیس گڑھ کی طرف بڑھے گا اور آہستہ آہستہ کمزور ہوتا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ اس کے نتیجے میں جنوبی بنگال کے موسم میں بہتری آنے والی ہے۔ تاہم شمالی بنگال میں بارش کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ دارجلنگ سمیت پانچ پہاڑی اضلاع میں اگلے چند روز کہیں کہیں شدید بارش کا پیلا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ جمعہ سے اتوار یعنی ہفتے کے آخر میں بارش کے امکانات اور مقدار بڑھ سکتی ہے۔

Back to top button
Translate »