فضائی آلودگی پر قابو پانے کےلئے ایک وسیع سبز دیوار تعمیر کی جا رہی ہے
فضائی آلودگی پر قابو پانے کےلئے ایک وسیع سبز دیوار تعمیر کی جا رہی ہے

مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک بڑا اور طویل مدتی ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے جھارکھنڈ کی سرحد کے ساتھ ساتھ ایک وسیع ’سبز دیوار‘ (Green Wall) تعمیر کرنے کا کام شروع کیا ہے۔اس مہم کا بنیادی مقصد جھارکھنڈ کے صنعتی اور کان کنی والے علاقوں سے آنے والی دھول اور آلودہ ہوا کے بہاو¿ کو روکنا ہے۔ یہ منصوبہ مغربی بنگال اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ (WBPCB) اور ویسٹ بنگال فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔جھارگرام، پورولیا، مغربی بردوان اور بیربھوم میں تعمیر کی جا رہی ہے۔
یہ دیوار تقریباً 795 کلومیٹر طویل علاقے پر محیط ہوگی۔آلودگی کو مو¿ثر طریقے سے روکنے کے لیے درختوں کو تین تہوں (Three-tier) میں لگایا جا رہا ہے:اس مہم میں نیم، ارجن، کرنج، جامن، امرود، کنیر اور شیشم جیسے درخت لگائے جا رہے ہیں۔یہ درخت ہوا سے گرد و غبار اور زہریلی گیسوں کو جذب کرنے میں انتہائی کارآمد ہیں۔اس کے علاوہ، یہ درخت مٹی کے کٹاو¿ کو روکنے، زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے اور مقامی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔


