ووٹ واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترنمول ایم ایل اے کو پارٹی کارکنوں کا خط

 ووٹ واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترنمول ایم ایل اے کو پارٹی کارکنوں کا خط

ترنمول لیڈر ممتا بنرجی کے ساتھ ‘بے وفائی’ کی ہے ایم ایل اے نے۔ اس لیے اپنے دیے ہوئے ووٹ واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بردوان شمالی کے ترنمول ایم ایل اے نشیت کمار مالک کو پارٹی کارکنوں نے خط بھیجا۔ یہ خط ممتا بنرجی کو بھی بھیجا گیا ہے۔ کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹوں کو خارج کر کے بردوان شمالی اسمبلی کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔ ان خطوط میں سے ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
ترنمول کارکنوں کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کو دیکھ کر ہی انہوں نے بردوان شمالی کے ترنمول امیدوار کو ووٹ دیا تھا، اور اسی ووٹ سے نشیت کمار مالک جیتے تھے۔ ووٹ میں جیت کے بعد انہوں نے ممتا کا ساتھ چھوڑ کر باغی کیمپ میں نام درج کرایا، جس کی وجہ سے ترنمول کارکن ناراض ہیں۔ خط میں لکھا ہے، "چونکہ نشیت کمار مالک ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی میں نہیں ہیں، اس لیے ہمارے قیمتی ووٹوں کو خارج کر کے ان کے ووٹوں کی گنتی کی جائے۔
Back to top button
Translate »