
مالدہ میں پھر سے نوٹوں کا ‘پہاڑ’! بائیک سے گٹھریوں گٹھری نقدی، منشیات سمیت 2 گرفتار
مالدہ میں پھر سے نوٹوں کا 'پہاڑ'! بائیک سے گٹھریوں گٹھری نقدی، منشیات سمیت 2 گرفتار
مالدہ میں پھر سے نوٹوں کا ‘پہاڑ’۔ جمعرات کی صبح منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی ملی۔ آج گاجول کے رنگا بھیٹا علاقے میں 12 نمبر قومی شاہراہ پر ناکا چیکنگ کے دوران پولیس نے دو بائیک سواروں سے بڑی رقم برآمد کی۔ سڑک کے کنارے بیٹھ کر نوٹ گننے کی مشین کی مدد سے وہ رقم گنی گئی۔ معلوم ہوا کہ نقدی کی مقدار تقریباً 41 لاکھ روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزمان سے براو¿ن شوگر بھی برآمد ہوئی۔ اس واقعے میں دو ملزم نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ملزمان کے نام سدھارتھ منڈل اور کشور منڈل ہیں۔ ان کا گھر مالدہ کے کالیاچک علاقے میں ہے۔ آج گاجول کے رنگا بھیٹا علاقے میں 12 نمبر قومی شاہراہ پر پولیس کی ناکا چیکنگ کے دوران ان کی بائیک کو پولیس نے روکا۔ ان کے پاس موجود ایک بیگ سے بڑی رقم برآمد ہوئی۔ اس کے بعد مشین لا کر سڑک کے کنارے بیٹھ کر ہی پولیس نے رقم گننے کا کام کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رقم کی مقدار 40 لاکھ 69 ہزار 700 روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 568 گرام براو¿ن شوگر برآمد کی گئی۔ اس کی تخمینی مارکیٹ قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم اور براو¿ن شوگر ڈالکھولہ سے مالدا کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ منشیات اور رقم کس کو پہنچانے کا ارادہ تھا۔ ملزمان کی دونوں بائیک ضبط کر لی گئی ہیں۔


