الیکشن کمیشن کے مبصر سی مروگن کی گاڑی پر حملہ، توڑ پھوڑ

الیکشن کمیشن کے مبصر سی مروگن کی گاڑی پر حملہ، توڑ پھوڑ

کولکاتا29 دسمبر:جنوبی 24 پرگنہ کے مگراہاٹ میں ایس آئی آر (SIR) کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے خصوصی مبصر سی مروگن کی گاڑی پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کر دیا۔ گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے اور ڈرائیور کو زبردستی باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ مبصر اور ان کے ڈرائیور نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں کوئی سیکیورٹی یا ‘پروٹیکشن’ فراہم نہیں کی گئی۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ پولیس فورس موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے مظاہرین گاڑی کے دروازے توڑنے میں کامیاب رہے۔
حملے کے باوجود سی مروگن نے کہا، "کمیشن نے مجھے ایک ذمہ داری دی ہے، میں کام کرنے آیا ہوں اور اپنا کام مکمل کر کے ہی چھوڑوں گا۔” انہوں نے اس پوری صورتحال کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مگراہاٹ میں مبصر کے گھیراو¿ اور حملے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے، جبکہ مبصر نے اپنی ڈیوٹی جاری رکھنے کا چیلنج دیا ہے۔
Back to top button
Translate »