
مذہب گھر میں کریں : شمیک کا مسلمانوں کو انتباہ
مذہب گھر میں کریں : شمیک کا مسلمانوں کو انتباہ
ریاست کی تقریباً تمام مساجد سے مائیک ہٹائے جا سکتے ہیں۔ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کی پرانی ہدایت نامے کے مطابق یہ عمل ریاست بھر میں شروع ہو چکا ہے۔ حکومت اور قانونی دفعات کے مطابق، مسجد یا کسی بھی عبادت گاہ میں بلند آواز سے مائیک یا لاو¿ڈ اسپیکر بجانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اب اس پابندی کے تحت متعدد مساجد سے مائیک ہٹائے جا رہے ہیں۔ اور اس کے فوراً بعد پولیس کے خلاف ’گا جوری‘ (دھونس) کا الزام لگا کر آئی ایس ایف اور مغربی بنگال ریاستی جمعیت علماءنے موقف اختیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ 1996 میں کلکتہ ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ نے مختلف فیصلوں میں کہا ہے کہ عبادت گاہوں میں مائیک کا استعمال بنیادی حقوق میں شامل نہیں ہے۔ شور کی آلودگی روکنے کے لیے مخصوص ڈیسیبل کی سطح پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی شور کی آلودگی کے کنٹرول سے متعلق ہدایت نامے اور ماحولیاتی قوانین کی دفعات کے مطابق، اگر شور کی ڈیسیبل حد کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو انتظامیہ مائیک کے استعمال پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔


