
مومن پور میں بندو باسنی درگا ہ کمیٹی کی جانب سے عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس محمدیﷺ کا اہتمام کیاگیا
مومن پور میں بندو باسنی درگا ہ کمیٹی کی جانب سے عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس محمدیﷺ کا اہتمام کیاگیا
خضر پور کے مومن پور میں واقع بندو باسنی درگاہ کمیٹی کی جانب سے مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیت محمد سرفراز خان کی قیادت میں اس سال بھی شاندار جلوس محمدی ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔جو پورے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بندو باسنی میں ہی آکر اس کا اختتام ہوا۔ یہاں دعائیہ محفل کا اہتما م کیا گیا اس کے بعد لوگوں میں تبرک کی تقسیم کی گئی۔ ہر سال یہاں اسی طرح سے جلوس محمدیﷺ کا اہتما م کیا جا تاہے۔ سرفراز احمد خان اور ان کے تمام بھائی و رشتہ دار اور دوست و اقارب یہاںموجود ہوتے ہیں۔ اور اس طرح سے شاندان جلوس محمدیﷺ کا اہتمام کیا جاتاہے۔ دوسرے دن لنگر کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ اور یہ لنگر عام ہوتا ہے۔ کافی تعداد میں لوگ آکر اس میں حصہ لیتے ہیں۔محمد سرفراز خان نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال ہم لوگ اس طرح سے جلوس کا اہتمام کرتے ہیں اور پورے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد دعائیہ مجلس کے ذریعہ اس کا اہتمام کرتے ہیں۔ اللہ کی اسی طرح سے مدد رہی تو یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس عید میلاد النبی کے موقع پر یہاں ہمارے گیرج میں لنگر کا اہتمام بھی کیا جا تاہے جس میں علاقے کے لوگ کافی تعداد میں آکر حصہ لیتے ہیں۔ یہاں بھی عید میلا دلنبی کی محفل سجائی جاتی ہے۔


