یمن میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر

یمن میں لڑائی شدت اختیار کرگئی، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر

بیروت: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یمن میں لڑائی دوبارہ شدت اختیار کرنے سے گزشتہ ماہ سے اب تک 674 افراد ہلاک اور3 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 سے 18 ستمبرکے دوران 164 افراد ہلاک اور 516 زخمی ہوئے۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق یمن کے سات صوبوں میں بدامنی کے باعث ایک لاکھ 29 ہزار 438 افراد اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکی اور دیگر ممالک نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور ایران کے سامنے نئی شرائط اور تجاویز پیش کی ہیں۔

خاقان فیدان نے ترک ٹیلی وژن چینل این ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”ترکی اور دیگر ممالک تجاویز پیش کر رہے ہیں اور امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔“

انھوں نے کہا ”دونوں فریق اس سے قبل پاکستان میں ایک معاہدے تک پہنچے تھے، لیکن بعد میں اس پر عمل درآمد میں مسائل پیدا ہو گئے۔ اب دونوں فریق واضح طور پر اس عمل کو اس انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ان کے اپنے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔“

فیدان نے کہا ”گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل ہے۔ اس تعطل کے مظہر کے طور پر ہم نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف حملے دیکھ رہے ہیں بلکہ یمن کی جانب سے باب المندب کے محاذ کے کھلنے کی صورت حال بھی دیکھ رہے ہیں۔“

انھوں نے کہا ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ فریقین اسے سعودی عرب کی جانب بھی زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صورت حال بتدریج مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ ہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، لیکن فریقین کے درمیان شدید عدم اعتماد موجود ہے۔“

Back to top button
Translate »