یہ سب ممتا کے دور میں ہوتا تھا‘، پنڈال میں وزیر اعلیٰ کی تصویر کے تنازع پر دلیپ کا واضح پیغام

یہ سب ممتا کے دور میں ہوتا تھا‘، پنڈال میں وزیر اعلیٰ کی تصویر کے تنازع پر دلیپ کا واضح پیغام

’سرکاری امداد لیں گے تو پنڈال میں وزیر اعلیٰ کی تصویر لگانا لازمی ہے‘! بیربھوم تنظیمی ضلع صدر ا±دے شنکر بندیوپادھیائے کے ’فرمان‘ کو لے کر زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تنازع بڑھنے کے بعد اب اس معاملے پر دلیپ گھوش نے بھی زبان کھولی۔ ریاست کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر کا واضح پیغام ہے، ”یہ سب ترنمول کے دور کی شرط تھی۔ ہماری حکومت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا ہے۔“
منگل کو سائن تھیا میں درگا پوجا کمیٹیوں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں بیربھوم تنظیمی ضلع صدر ا±دے شنکر بندیوپادھیائے نے عملاً فرمان جاری کردیا۔ پوجا کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”جو لوگ سرکاری امداد لیں گے، ان کے لیے پنڈال میں وزیر اعلیٰ کی تصویر لگانا لازمی ہے۔ اور جو لوگ امداد لینے کے باوجود وزیر اعلیٰ کی تصویر نہیں لگائیں گے، ان کے خلاف میں ایکشن لوں گا۔“ پوجا کے موقع سے عین قبل بیربھوم میں بی جے پی لیڈر کے اس بیان کو لے کر زبردست تنازع شروع ہوگیا ہے۔ اب اس معاملے پر دلیپ گھوش اور سکانت مجمدار نے بھی اپنا موقف واضح کیا۔
پنڈال میں وزیر اعلیٰ کی تصویر لازمی ہونے کے معاملے پر دلیپ گھوش کا واضح پیغام ہے، ”ہماری حکومت ایسا نہیں کرے گی۔ پہلے یہ شرط دی جاتی تھی۔ ممتا بنرجی کی تصویر نہیں لگانے پر انہیں پیسے نہیں دیے جاتے تھے۔ اور اسی پیسے میں سے لیڈر کٹ منی بھی لیتے تھے۔ ہماری حکومت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی تصویر لگانی ہوگی۔ آپ ماں درگا کی پوجا کر رہے ہیں، اچھی طرح سے کریں۔“
دلیپ گھوش کے لہجے میں ہی سکانت مجمدار نے بھی اپنی بات کہی۔ ان کے مطابق، ”پنڈال میں وزیر اعلیٰ کی تصویر لگانے کے حوالے سے حکومت نے کوئی حکم نہیں دیا ہے۔ اس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔“
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ریاست کے چھوٹے بڑے تقریباً تمام درگا پوجا پنڈالوں میں سرکاری اشتہارات کے نام پر سابق وزیر اعلیٰ کی تصویر نظر آتی تھی۔ ٹرانسپورٹ محکمہ کی ’سیف ڈرائیو سیو لائف‘ اور عوامی فلاحی اسکیموں، جیسے ’کنیا شری‘، ’لکشمی بھنڈار‘ وغیرہ کے اشتہارات سے درگا پوجا کے پنڈال بھرے رہتے تھے۔ بیربھوم کے تنظیمی ضلع صدر کے بیان کے بعد بی جے پی کے اعلیٰ رہنماو¿ں نے واضح کردیا کہ اس بار ایسا رجحان نہیں ہوگا۔

Back to top button
Translate »