شخص نہیں، بلکہ پارٹی بڑی ہے:ابھیشیک بنرجی
شخص نہیں، بلکہ پارٹی بڑی ہے:ابھیشیک بنرجی

کولکاتا12جنوری :شخص نہیں، بلکہ پارٹی بڑی ہے۔ ڈیجیٹل یودھا کنکلیو سے ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے یہ واضح پیغام دیا ہے۔ اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا، "کسی منجھلے یا چھوٹے لیڈر کے نام کے نعرے نہ لگائیں، بلکہ پارٹی سے محبت کریں۔” ترنمول ممبر پارلیمنٹ نے لیڈروں اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ ترنمول حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کو عوام کے سامنے بھرپور طریقے سے پیش کریں۔


