بیلگھریا ریلوے فلائی اوور کی مرمت کا کام شروع ہونے جا رہا ہے۔

بیلگھریا ریلوے فلائی اوور کی مرمت کا کام شروع ہونے جا رہا ہے۔

کولکاتا15جنوری : چند ماہ قبل اس فلائی اوور کے گارڈرز (Girders) میں خرابی کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد اس کی مرمت کے وقت اور متبادل راستوں کو لے کر کافی بحث و تکرار جاری تھی۔ اب تمام رکاوٹیں دور ہونے کے بعد 17 جنوری سے اس فلائی اوور کی مرمت کا کام باقاعدہ شروع ہو رہا ہے۔مرمت کے کام کی وجہ سے فلائی اوور کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا، جس کے باعث ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم، میونسپلٹی اور پولیس کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کر دی گئی ہے۔
بیلگھریا فلائی اوور شمالی مضافاتی علاقوں کی ایک اہم ‘لائف لائن’ ہے جو بی ٹی روڈ (BT Road) کو ایم بی روڈ (MB Road) کے ذریعے کلیانی ایکسپریس وے اور بیراٹی جیسے علاقوں سے جوڑتا ہے۔ روزانہ ہزاروں مسافر، بسیں اور مال بردار گاڑیاں اس کا استعمال کرتی ہیں۔ 2025 میں اس کے طبی معائنے (Health Check-up) کے بعد معلوم ہوا تھا کہ اس کے 12 گارڈرز (ایک طرف 5 اور دوسری طرف 7) انتہائی مخدوش حالت میں ہیں جنہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہ تعمیراتِ عامہ (PWD) کے مطابق، مرمت کا یہ کام مکمل ہونے میں ساڑھے تین سے چار ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ فلائی اوور کو 17 جنوری کی رات 12 بجے سے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔مسافروں کی سہولت کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر سائن بورڈز لگا دیے ہیں اور میونسپلٹی کی جانب سے لاو¿ڈ اسپیکر کے ذریعے مسلسل اعلانات (Myking) کیے جا رہے ہیں۔
Back to top button
Translate »