کوستوباگچی، سجل گھوش اور شنکودیو پانڈا کو بی جے پی کی تنظیم میںجگہ نہیں ملی
کوستوباگچی، سجل گھوش اور شنکودیو پانڈا کو بی جے پی کی تنظیم میںجگہ نہیں ملی

کولکتہ15جنوری : بنگال بی جے پی کے 43 تنظیمی اضلاع کے انچارجوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر کوستھو باگچی، سجل گھوش اور شنکودیو پانڈا، جنہیں شوبھندو ادھیکاری کا قریبی سمجھا جاتا ہے، اس نئی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ بدھ کو جاری کی گئی فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی نے بنیادی طور پر پرانے چہروں پر بھروسہ کیا ہے۔
علی پور دوار کے ایم پی منوج ٹگا کو کوچ بہار اور سابق ایم پی نشیتھ پرمانک کو سلی گوڑی کا چارج دیا گیا ہے۔ سینئر لیڈر تاپس رائے کو جنوبی کولکتہ جبکہ ریاستی نائب صدر پربل راہا کو بیرک پور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح دیباشری چودھری کو بشیرہاٹ، راجو بنرجی کو مدنی پور، اور شلبھدر دتہ کو جادوپور تنظیمی ضلع کا انچارج بنایا گیا ہے۔
دیگر اہم تقرریوں میں پروسینجیت بھومک کو ڈائمنڈ ہاربر، تاپس مترا کو شمالی کلکتہ، سنجے سنگھ کو کلکتہ شمالی مضافاتی ضلع، اور امیتابھ رائے کو بنگاو¿ں کا چارج ملا ہے۔ انوپم ملک تملوک اور گوری شنکر ادھیکاری کنتھی کے انچارج ہوں گے۔ پرانے لیڈروں میں تنوجا چکرورتی کو سیرام پور، بھاسکر بھٹاچاریہ کو ہگلی اور سندیپ نندی کو بیر بھوم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ انچارج ریاستی اور ضلعی کمیٹیوں کے درمیان تال میل کے ذمہ دار ہوں گے۔ پارٹی کے ایک طبقے کا کہنا ہے کہ نامزد کردہ زیادہ تر افراد ریاستی صدر شمک بھٹاچاریہ کے قریبی ہیں۔

