تھارگاڑی میں پیسوں کے ڈھیر، آئی فون اور لیپ ٹاپ! پولیس کو دیکھتے ہی نوجوان فرار ہوگیا

تھارگاڑی میں پیسوں کے ڈھیر، آئی فون اور لیپ ٹاپ! پولیس کو دیکھتے ہی نوجوان فرار ہوگیا

کولکاتا15جنوری :پولیس کو دیکھتے ہی چند نوجوان بغیر نمبر پلیٹ والی تھر گاڑی چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے۔ پولیس تلاشی کے دوران گاڑی سے نوٹوں کی گڈیاں، آئی فون سمیت کئی موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور بڑی تعداد میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی رقم تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی سے 15-16 ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز ملے ہیں۔ ایک آئی فون سمیت چار موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور ایک ٹیب بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ بردوان میں 19 نمبر کی قومی شاہراہ پر پالسیت ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ میماری تھانہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد سائبر کرائم (Cyber Crime) میں ملوث ہو سکتے ہیں، جو پولیس کو دیکھتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے۔
Back to top button
Translate »