
شکر ہے رام نے کسی اقلیت کو نہیں مارا، ورنہ نسل پرستی کے ساتھ ساتھ فرقہ پرستی کا بھی الزام لگتا: یوپی الیکشن کمیشن
شکر ہے رام نے کسی اقلیت کو نہیں مارا، ورنہ نسل پرستی کے ساتھ ساتھ فرقہ پرستی کا بھی الزام لگتا: یوپی الیکشن کمیشن
اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں کئی مقامات پر ووٹرز، ان کے والد کے نام یا پتے سے متعلق خامیوں کے متعدد معاملے سامنے آئے۔ کئی سیاسی لیڈران نے الیکشن کمیشن پر سوالات بھی اٹھائے ہیں اور وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ کچھ لیڈران نے تو ان غلطیوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن پر ذات پات کی بنیاد پر امتیاز برتنے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملے کافی وائرل ہوئے۔ اب اتر پردیش کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) نے اس معاملے میں صفائی پیش کی ہے۔


