بی جے پی کا کھیل ختم، عدالت میں ہرایا اب ووٹوں میں ہراو¿ں گا‘، ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد باراسات سے ابھیشیک کی گرج

بی جے پی کا کھیل ختم، عدالت میں ہرایا اب ووٹوں میں ہراو¿ں گا‘، ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد باراسات سے ابھیشیک کی گرج

باراسات19جنوری : ترنمول کی ایس آئی آر سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ملک کی اعلیٰ عدالت نے ترنمول کے بیشتر مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ انتخابات سے قبل سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے ترنمول کیمپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔ ”آج عدالت میں ہرایا ہے، اپریل میں ووٹوں سے ہراو¿ں گا، تیار رہو۔“ سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد باراسات میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ان الفاظ میں بی جے پی کو للکارا۔
باراسات کے جلسے میں بی جے پی کے خلاف اپنے لہجے کو مزید سخت کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا، ”بنگال کی مٹی ایک ناقابل تسخیر قلعہ ہے۔ یہ اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش یا گجرات نہیں ہے۔ اس مٹی نے تحریکِ آزادی اور نشا?ِ ثانیہ کا راستہ دکھایا تھا۔“ابھیشیک نے مزید کہا، ”ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے ترنمول کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’لاجیکل ڈسکریپنسی‘ (معلومات کے تضاد) کی فہرست جاری کرنی ہوگی۔ ججوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بی ایل اے-2 (BLA-2) سماعت کے دوران موجود رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، جو لوگ سماعت کے لیے جا رہے ہیں انہیں رسید بھی دینی ہوگی۔“
بی جے پی پر اپنے حملے کو تیز کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا، ”بی جے پی کا ایس آئی آر کا کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔ جنہوں نے ایک کروڑ لوگوں کو ووٹر لسٹ سے نکالنے کی بات کہی تھی، یہ جیت ’ما، ماٹی، مانش‘ کی ہے، یہ جیت بنگال کی ہے۔ جنہوں نے ہمارے بنیادی حق یعنی ووٹ دینے کے حق کو چھیننا چاہا، ملک کی اعلیٰ عدالت نے ان کے دونوں گالوں پر زور دار تھپڑ مارا ہے۔ تو اب بتائیے مودی جی، طاقت کس کی زیادہ ہے؟ 10 کروڑ عوام کی یا بی جے پی کے زمینداروں کی؟“
Back to top button
Translate »