تیس روپئے کےلئے شوہر نے بیوی کی جان لے لی
تیس روپئے کےلئے شوہر نے بیوی کی جان لے لی

کولکاتا10فروری: ربیع الاسلام اور روبیہ سلطانہ کی بیٹی کی پرائیویٹ ٹیوشن کی محض 30 روپے فیس کو لے کر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔تنازع کو حل کرنے کے لیے گاو¿ں میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی جہاں معاملہ رفع دفع ہو گیا تھا۔جھگڑا ختم ہونے کے بعد رات کو گھر واپس آنے کے باوجود، الزام ہے کہ ربیع نے علی الصبح اپنی بیوی روبیہ کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ربیع نے خود ہاروا تھانے جا کر پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ربیع کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


