راشن کی دکانوں سے ملے گا اب کیروسین تیل
راشن کی دکانوں سے ملے گا اب کیروسین تیل

کولکتہ: گیس سلنڈر کی سپلائی کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔ شہروں میں اب 25 دن کے وقفے سے گیس بکنگ کی جا سکے گی، جبکہ دیہاتوں کے لیے یہ مدت 45 دن مقرر کی گئی ہے۔ اس صورتحال میں مٹی کے تیل (کیروسین) کی مانگ میں اضافے کا امکان ہے۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز نے راشن کی دکانوں کے ذریعے مٹی کا تیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ راشن کی دکان پر کیروسین کس قیمت پر دستیاب ہوگا اور کھلی مارکیٹ میں اس کے دام کیا ہیں؟
جس طرح روز بروز گھریلو باورچی خانے کی گیس کو لے کر بے چینی بڑھ رہی ہے، اس سے مٹی کے تیل کی طلب بڑھنے کا قوی امکان ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔ کھانا پکانے کے لیے کیروسین کا استعمال بڑھ سکتا ہے، ایسی صورت میں کھلی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت 100 روپے ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مانگ بڑھنے پر یہ قیمت مزید اوپر جا سکتی ہے۔

