ترنمول کانگریس کی جانب سے ضرور ت مندروں میںکپڑوںکی تقسیم کی گئی
ترنمول کانگریس کی جانب سے ضرور ت مندروں میںکپڑوںکی تقسیم کی گئی

بالی بلاک ترنمول کانگریس کی جانب سے عید کے مقدس موقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں میں عید کے تحائف اور لباس تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔علاقے کے ایم ایل اے ڈاکٹر رانا چٹرجی کے ہاتھوں میں لوگوںمیں کپڑے بانٹے گئے۔اس موقع پرڈاکٹر واصف اختر، امتیاز انصاری ، بدر الدضی انصاری، افروز عالم وغیرہ موجود تھے۔ان لوگوں کے علاوہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے دوسرے لوگوںمیںمعراج خان، جمیل احمد، شمشیر خان، بیرو خان کے نام قابل ذکر ہیں۔یہاں عورتوں کو ساڑیاں دی گئیں اور مرد کو لنگی یہ پروگرام سماجی ہم آہنگی اور غریبوں کی امداد کی ایک بہترین مثال رہا، جہاں تمام معززین نے مل کر ضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کی کوشش کی۔

