بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں لینڈر پیس! نیو ٹاون کے ہوٹل میں بی جے پی قیادت سے ملاقات

بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں لینڈر پیس! نیو ٹاون کے ہوٹل میں بی جے پی قیادت سے ملاقات

کولکاتا25مارچ :کیا سابق ٹینس اسٹار لینڈر پیس بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ منگل کی رات نیو ٹاو¿ن کے ایک ہوٹل میں بی جے پی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقات نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹینس اسٹار لینڈر پیس نے بی جے پی کی مرکزی قیادت سے بات چیت کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہاں بی جے پی کے کل ہند لیڈر نتن نبین بھی موجود تھے۔ تاہم، مغربی بنگال بی جے پی کی قیادت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
گزشتہ 8 نومبر کو لینڈر نے بنگال ٹینس ایسوسی ایشن (BTA) کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی۔ چند ماہ کے اندر ہی لینڈر ایک نئے کردار میں نظر آنے والے ہیں، جس پر کولکتہ کے ٹینس حکام حیران ہیں۔ کسی کو اس بارے میں علم نہیں تھا۔ ٹینس حلقوں میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ لینڈر آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (AITA) کے اعلیٰ عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں، شاید اسی لیے یہ قدم
اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، انہیں انتخابی ٹکٹ ملے گا یا نہیں، یا اس کے پیچھے کیا سیاسی مساوات ہے، اس بارے میں بی ٹی اے اور ٹینس حلقوں کو کوئی اندازہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ 21 نومبر 2021 کو لینڈر نے گوا میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس (TMC) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس وقت یہ شمولیت بنیادی طور پر ترنمول کے مشیر پرشانت کشور کی کوششوں سے ہوئی تھی۔ لیکن لینڈر کو کبھی بھی ترنمول کے لیے کسی بھی شعبے میں فعال طور پر نہیں دیکھا گیا۔
Back to top button
Translate »