الیکشن کمیشن باہر سے تین ہزارپولس اہلکاروں کو بنگال لا رہا ہے
الیکشن کمیشن باہر سے تین ہزارپولس اہلکاروں کو بنگال لا رہا ہے
بنگال میں انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے اب دوسری ریاستوں سے پولیس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے ریاست میں 2400 مرکزی فورسز کے اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے 480 کمپنیاں پہلے ہی ریاست میں موجود ہیں۔ لیکن اس کے باوجود دیگر ریاستوں سے مسلح پولیس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق، انتخابی سیکیورٹی کے لیے دیگر ریاستوں سے 3000 مسلح پولیس اہلکار لائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے کولکتہ کے سابق پولیس کمشنر سپرتیم سرکار کی درخواست مسترد کر دی ہے اور انہیں کل یعنی پیر تک تمل ناڈو میں ڈیوٹی جوائن کرنے کا حکم دیا ہے۔

