ہمایوں کبیر نے نئی پارٹی بناتے ہی ترنمول کو کیا چیلنج
ہمایوں کبیر نے نئی پارٹی بناتے ہی ترنمول کو کیا چیلنج

بھرت پور 23دسمبر:بھرت پور کے ایم ایل اے (MLA) ہمایوں کبیر نے پہلے بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور اب پیر کے روز اپنی نئی سیاسی پارٹی کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہی انہوں نے ترنمول کانگریس (TMC) کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ اپنی نئی جماعت ’جنتا وکاس پارٹی‘ (Janata Unnayan Party) کا اعلان کرتے ہوئے ہمایوں نے کہا: ”اگر میں زندہ رہا تو مرشد آباد میں ترنمول کو زیرو کر دوں گا۔ 220 سیٹوں کے دعوے کو چٹکیوں میں اڑا دوں گا۔
ترنمول سپریمو ممتا بنرجی کو چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ”اگر ہمت ہے تو مرشد آباد میں کھاتہ کھول کر دکھائیں۔“ تاہم، ریاست کی حکمران جماعت ہمایوں کبیر کے اس بیان کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔ ترنمول کے ترجمان اروپ چکرورتی نے کہا: ”خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، اور دن میں خواب دیکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔“ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہمایوں کبیر نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

