صرف بی جے پی میں ہونے کی وجہ سے تمہارے گھر ای ڈی اور سی بی آئی نہیں آتی: ممتا بنرجی

صرف بی جے پی میں ہونے کی وجہ سے تمہارے گھر ای ڈی اور سی بی آئی نہیں آتی: ممتا بنرجی

آج میں دکھی اور صدمے میں ہوں۔ مدر ٹریسا کی مشنریز آف چیریٹی کے 300 لوگوں کے نام کاٹے گئے ہیں۔ بیلور رام کرشن مشن بھی اس سے نہیں بچ سکا۔”
ایسا لگ رہا ہے جیسے چیتر مہینے کی سیل لگی ہو! ایک کا نام ہے، دوسرے کا نہیں۔ یہ سب ملی بھگت کا کھیل ہے۔ بی جے پی اور سی پی ایم نے سب طے کر رکھا ہے۔ اگر متوا برادری کے حقوق چھیننے کی کوشش کی گئی تو مجھ سے زیادہ خوفناک کوئی نہیں ہوگا۔ میں اس جنگ میں ایک جنگجو ہوں۔ جن کے نام کاٹے گئے ہیں، میں ان کے نام دوبارہ درج کروانے کی کوشش کرتی رہوں گی۔ کیا نام کاٹ کر ووٹ لوٹیں گے؟ بنگال پر قبضہ کرنے کے لیے بہت لالچی ہو گئے ہیں۔
اگر کوئی روکے تو جھاڑو سے راستہ صاف کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے جائیں۔ آج بی جے پی کی ڈبل انجن والی ریاستوں میں بنگالی زبان میں بات کرنے پر ظلم کیا جاتا ہے۔ ہوٹلوں میں ٹھہرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اب وہ بنگال میں ووٹ مانگنے آئے ہیں! شرم نہیں آتی؟بونگاو¿ں آتی ہوں تو بھوپن سیٹھ کی یاد آتی ہے۔ تب ٹریفک کا مسئلہ ہوتا تھا، میں نے وہ کام کر دیا ہے۔ اگر رتپرنا، مدھوپرنا، وشوجیت اور نروتم جیت گئے تو ان کے کہنے پر باقی کام بھی کر دوں گی۔

Back to top button
Translate »