بی جے پی اقتدار میں آتے ہی یکساں سول کوڈ (UCC) نافذ کرے گی: امیت شاہ کا اعلان

بی جے پی اقتدار میں آتے ہی یکساں سول کوڈ (UCC) نافذ کرے گی: امیت شاہ کا اعلان

رات کے 1 بجے بھی لڑکیاں سڑکوں پر گھوم سکیں گی! آر جی کر جیسا واقعہ نہیں ہوگا، آپ کیسا بنگال بنانا چاہتے ہیں؟ بیر بھوم پہنچ کر امت شاہ نے ترنمول کانگریس کے خلاف ‘غنڈہ راج’ کا الزام لگایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 4 مئی کے بعد مغربی بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئے گی اور ان غنڈوں کو چن چن کر جیلوں میں ڈالا جائے گا۔ شاہ نے یہاں تک کہا کہ شرپسندوں کو الٹا لٹکا کر سیدھا کر دیا جائے گا۔
امت شاہ نے کہا: "2021 کے انتخابات کے بعد یہاں ہمارے کارکنوں پر بہت مظالم ڈھائے گئے۔ اب آپ ممتا حکومت کو ٹاٹا بائی بائی کہہ دیں۔ کٹ مانی اور سنڈیکیٹ والوں کو الٹا لٹکا کر سیدھا کرنے کا کام ہم کریں گے۔ ریاست میں 4 مئی کے بعد ڈبل انجن کی حکومت بنے گی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔” انہوں نے ترنمول کے ‘غنڈوں’ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 23 اپریل کو گھروں میں بیٹھے رہیں، ورنہ 5 مئی کو سب کو ڈھونڈ کر جیل بھیج دوں گا۔ مغربی بنگال کے عوام بم کا جواب بیلٹ سے دیں گے۔
خواتین کے تحفظ پر ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے شاہ نے کہا: "ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود وہ بنگال کی ماو¿ں بہنوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں۔ میں ایسا بنگال بناو¿ں گا جہاں لڑکیاں رات 1 بجے بھی سکوٹی پر باہر نکل سکیں گی، کوئی آر جی کر یا درگا پور جیسا واقعہ نہیں ہوگا اور خواتین ہر جگہ محفوظ ہوں گی۔”

Back to top button
Translate »