الیکشن کمیشن کے واٹس ایپ چیٹ پر ہنگامہ: ابھیشیک کی اہلیہ کے بارے میں بھی مبینہ ہدایات
الیکشن کمیشن کے واٹس ایپ چیٹ پر ہنگامہ: ابھیشیک کی اہلیہ کے بارے میں بھی مبینہ ہدایات

انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن اور ترنمول کانگریس کے درمیان محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اب ترنمول نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے واٹس ایپ گروپ میں ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کے حوالے سے بھی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ ترنمول کا الزام ہے کہ نہ صرف ابھیشیک کی اہلیہ، بلکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ پارٹی کے تمام لیڈروں اور وزرائ کی گاڑیوں کی تلاشی لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ ابھیشیک بنرجی کو بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رکھا گیا! واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ جاری کرتے ہوئے ترنمول نے الزام لگایا کہ کمیشن کو شبہ ہے کہ ابھیشیک کی اہلیہ کے ذریعے رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ اسی وجہ سے کمیشن نے ابھیشیک اور ان کی اہلیہ سمیت ترنمول کے تمام لیڈروں کی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لینے کی ہدایت دی ہے۔ ترنمول کے اس الزام نے انتخابی ماحول میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

