مارپیٹ کے الزام میں یوسف پٹھان کا سسر اور سالاگرفتار
مارپیٹ کے الزام میں یوسف پٹھان کا سسر اور سالاگرفتار
ممبئی میں سڑک پر ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران مارپیٹ کے الزام میں بہرام پور سے ترنمول کانگریس (TMC) کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کے سسر اور سالے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، ممبئی کے اندھیری علاقے میں گاڑی کی پارکنگ یا راستہ دینے کے معاملے پر یوسف پٹھان کے سسرالیوں کی ایک مقامی شخص سے تکرار ہوئی۔الزام ہے کہ بحث بڑھنے پر انہوں نے اس شخص کو بانس کی لاٹھیوں سے بری طرح پیٹا۔متاثرہ شخص کی شکایت پر ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یوسف پٹھان کے سسر اور سالے کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یوسف پٹھان کے رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے اس واقعے نے سیاسی حلقوں میں کافی توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم ابھی تک ان کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

