چناﺅ کے نتائیج کے بعد امیت شاہ گورکھا کا مسئلہ حل کریں گے
چناﺅ کے نتائیج کے بعد امیت شاہ گورکھا کا مسئلہ حل کریں گے
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شمالی بنگال اور پہاڑی علاقوں کے باشندوں کے لیے وعدوں کا ایک طویل سلسلہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے انتخابات کے نتائج کے بعد گورکھا مسائل کے مستقل حل اور ترقی کا روڈ میپ بیان کیا ہے۔شاہ نے وعدہ کیا کہ 5 تاریخ کے بعد گورکھا مسائل حل کر کے وہ دوبارہ دارجلنگ آئیں گے۔ اس کے علاوہ جن گورکھاو¿ں کے نام ووٹر لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں، ان کے نام دوبارہ شامل کیے جائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گورکھا تحریک کو دبانے کے لیے بہت سے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت بننے کی صورت میں 31 جولائی تک گورکھاو¿ں کے خلاف تمام مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ انہوں نے شمالی بنگال میں ایک علاحدہ ایمز (AIIMS)، 500 بستروں کا کینسر ہسپتال، آئی آئی ٹی (IIT) اور آئی آئی ایم (IIM) بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک قبائلی یونیورسٹی اور گورکھا نوجوانوں کے لیے اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کی بات بھی کہی۔چائے کے باغات کے مزدوروں کی روزانہ اجرت 500 روپے سے زیادہ کی جائے گی اور انہیں زمین کی ملکیت یا پٹہ دیا جائے گا۔ باغات میں اسکول بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے شمالی بنگال سے ہر درانداز کو نکال باہر کرنے کی وارننگ دی ہے۔ ساتھ ہی سرکاری ملازمین کے لیے 45 دنوں کے اندر ساتواں پے کمیشن نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔دارجلنگ کو ہندوستان میں ایکو ایڈونچر اور ہیریٹیج ٹورازم کے مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا اور شمالی بنگال میں چار نئے صنعتی شہر بنائے جائیں گے۔
امیت شاہ نے یقین دلایا کہ ممتا بنرجی کی جانب سے اسکیمیں بند ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں، بلکہ موجودہ اسکیموں کے ساتھ مزید نئی فلاحی اسکیمیں شامل کی جائیں گی۔

