ہر امیدوار اپنا مخصوص گانا مارکیٹ میںلا رہاہے
ہر امیدوار اپنا مخصوص گانا مارکیٹ میںلا رہاہے
مغربی بنگال کے 2026 کے انتخابی میدان میں ایک انوکھا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں روایتی نعروں اور دیواروں کی لکھائی کی جگہ اب ‘کیمپین سانگز’یا انتخابی گیتوں نے لے لی ہے۔ اسے بنگال میں "اکال بودھن کہا جا رہا ہے، کیونکہ پوجا کے تھیم سانگز کی طرح اب ہر امیدوار اپنا مخصوص گانا مارکیٹ میں لا رہا ہے۔
جیسے پوجا سے پہلے گلوکاروں اور موسیقاروں کی مانگ بڑھ جاتی ہے، ویسے ہی اب انتخابی گیتوں کی وجہ سے ریکارڈنگ اسٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہا ہے۔
سیاسی جماعتیں (TMC، BJP، بائیں بازو اور کانگریس) اب پیشہ ور موسیقاروں سے گیت بنوا رہی ہیں۔ کچھ امیدوار تو AI (مصنوعی ذہانت) کا استعمال کر کے 30 سیکنڈ کے چھوٹے کلپس بنوا رہے ہیں، لیکن مکمل گانوں کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔

