بی جے پی نے نیو مارکیٹ کے قریب گوشت کی ایک دکان گرانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا: ڈریک او برائن

بی جے پی نے نیو مارکیٹ کے قریب گوشت کی ایک دکان گرانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا: ڈریک او برائن

مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد تشدد کے واقعات میں شدت آگئی ہے۔ کولکتہ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے جھڑپوں اور حملوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے نیاجاٹ تھانہ علاقے میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کو روکنے کے لیے جب پولیس پہنچی تو ایک گھر کے اندر سے فائرنگ کر دی گئی۔اس حملے میں نیاجاٹ تھانے کے او سی (انچارج) بھرت پرسوں کر کے پیر میں گولی لگی ہے۔ ان کے ساتھ ایک کانسٹیبل بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ دونوں کو کولکتہ کے چترنجن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
نیو مارکیٹ میں بلڈوزر کا تنازعترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک او برائن نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کارکنوں نے فتح کے جشن کے طور پر نیو مارکیٹ کے قریب گوشت کی ایک دکان گرانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا۔

Back to top button
Translate »