ماﺅ نواز لیڈر نے کولکاتا پولس کے سامنے خودسپردگی دی

ماﺅ نواز لیڈر نے کولکاتا پولس کے سامنے خودسپردگی دی

کولکتہ میں جھارکھنڈ کی ایک سینیئر ماو¿نواز خاتون لیڈر شردھا بسواس عرف بیلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کی گرفتاری پر 15 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ دوسری طرف، ہگلی کے ایک ماو¿نواز نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ کولکتہ پولیس نے انہیں شمالی کاشی پور علاقے سے گرفتار کیا۔ وہ ندیہ ضلع کے چاکدہ کی رہنے والی ہیں اور جھارکھنڈ کی علاقائی کمیٹی کی رکن تھیں۔ بیلا 2005 سے جھارکھنڈ کے گھاٹ شیلا اور سنگھ بھوم علاقوں میں سرگرم تھیں۔جھارکھنڈ حکومت نے ان کے سر پر 15 لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ ان کے خلاف 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
پولیس کمشنر نے بتایا کہ بیلا کی صحت ناساز ہے اور جھارکھنڈ پولیس بھی ان سے تفتیش کے لیے کولکتہ آئے گی۔ وہ 2004-05 میں مغربی مدنی پور کے بیل پہاڑی کیس میں گرفتار ہوئی تھیں، لیکن ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مفرور ہو گئی تھیں۔ وہ حال ہی میں کولکتہ کیوں آئیں، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔مادھائی 2007 میں پہلی بار گرفتار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ جھارکھنڈ چلے گئے تھے۔ منگل کو انہوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ مادھائی اب عام زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ حکومت کی باز آبادکاری (Rehabilitation) اسکیم کے تحت انہیں مرکزی دھارے میں واپس لانے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

Back to top button
Translate »