لداخ میں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، تین اعلیٰ فوجی افسر محفوظ
لداخ میں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، تین اعلیٰ فوجی افسر محفوظ
لداخ میں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، تین اعلیٰ فوجی افسر محفوظ
سرینگر : لداخ کے دشوار گزار پہاڑی علاقہ تانگتسے، جو لیہہ کے قریب واقع ہے، میں بھارتی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثہ میں سوار تین فوجی افسر معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور انہیں صرف معمولی چوٹیں آئیں۔ فوجی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، تاہم اس کی تفصیلات ہفتہ کو منظر عام پر آئیں۔
حکام نے بتایا کہ سنگل انجن والا یہ چیتا ہیلی کاپٹر ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر اڑا رہے تھے، جبکہ تھرڈ انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ بھی بطور مسافر ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔ حادثہ انتہائی دشوار گزار اور برفانی پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جس کے باوجود تینوں افسر زندہ بچ گئے۔ فوجی حکام نے اس واقعہ کو ’’کسی معجزہ سے کم نہیں‘‘ قرار دیا۔