مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ بنگال کو لے کر سیاسی گہما گہمی تیز

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ بنگال کو لے کر سیاسی گہما گہمی تیز

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ۲۹ دسمبر کی رات کولکتہ پہنچیں گے اور ۳۰ ویں اور ۳۱ دسمبر کو مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ امت شاہ کے دورے کے فوراً بعد بی جے پی کی نئی ریاستی کمیٹی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ نے پہلے ہی ممکنہ ناموں کی فہرست دہلی بھیج دی ہے۔پارٹی قیادت محتاط ہے تاکہ نئی کمیٹی کے اعلان کے بعد کسی بھی قسم کی اندرونی ناراضگی سے بچا جا سکے۔بی جے پی یووا مورچہ نے امت شاہ کے دورے کے لیے ایک خاص منصوبہ بنایا ہے۔ ان کے قافلے کے ساتھ تقریباً ۴ سے ۵ ہزار موٹر سائیکلوں کی ریلی نکالی جائے گی۔یہ بائیک ریلی کولکتہ ایئرپورٹ سے لے کر نیو ٹاو¿ن، سالٹ لیک اور دیگر مقامات تک ان کے ساتھ رہے گی، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ اور مہم چلانا ہے۔آج ۲۵ دسمبر کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر نیشنل لائبریری میں پرانے اور ناراض بی جے پی لیڈروں کی ایک بڑی میٹنگ (پنر ملن اتسو) بلائی گئی ہے۔
اس میٹنگ کا مقصد ۲۰۲۶ کے اسمبلی انتخابات سے قبل ان پرانے کارکنوں کو دوبارہ فعال کرنا ہے جو فی الوقت پارٹی سرگرمیوں سے دور ہیں۔ اس میں سنیل بنسل اور شمیک بھٹاچاریہ سمیت مرکزی و ریاستی قائدین موجود رہیں گے۔ اس اہم اجلاس میں سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش کو مدعو نہ کیے جانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اگرچہ اس میں سابق عہدیداروں اور سابق ضلعی صدور کو بلایا گیا ہے، لیکن دلیپ گھوش کی عدم موجودگی نے پارٹی کے اندرونی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔آج کی اس میٹنگ پر پارٹی کے موجودہ بااثر دھڑے کی گہری نظر ہے، کیونکہ اس میں تقریباً ڈیڑھ ہزار پرانے رہنماو¿ں کی شرکت متوقع ہے۔
Back to top button
Translate »