اناوعصمت دری معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کی ضمانت کیخلاف احتجاج،

اناوعصمت دری معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کی ضمانت کیخلاف احتجاج،


نئی دہلی 26دسمبر:ا±ناو¿عصمت دری معاملے میں کلدیپ سنگھ سینگر کی ضمانت کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا دہلی ہائی کورٹ کے باہر مظاہرہدہلی ہائی کورٹ نے اناو¿ عصمت دری کیس میں سابق بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت (سزا معطلی) دی ہے۔ سینگر کو دہلی کی سی بی آئی عدالت نے نابالغ لڑکی سے عصمت دری کے جرم میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ کلدیپ سنگھ سینگر دہلی میں ہی مقیم رہے گا اور اس علاقے کے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں داخل نہیں ہوگا جہاں متاثرہ رہتی ہے۔نئی دہلی: اناو¿ عصمت دری کیس کی متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ اور خواتین کارکنوں نے جمعہ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج سابق بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو دی گئی مشروط ضمانت کے خلاف کیا گیا، جسے مظاہرین نے انصاف کے منافی قرار دیا۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے باہر مظاہرہ کرنا ممنوع اور غیر قانونی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ منٹ کے اندر مظاہرہ ختم نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جبکہ احتجاج کے لیے جنتر منتر جانے کا مشورہ دیا گیا۔

Back to top button
Translate »