ریٹرن ٹکٹ میٹرو میں دوبارہ واپس آ رہا ہے
ریٹرن ٹکٹ میٹرو میں دوبارہ واپس آ رہا ہے

کولکتہ: کولکتہ میٹرو کی تاریخ تقریباً 41 سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اسٹیشنوں سے لے کر ریک تک کا نقشہ بدلتا گیا۔ ان چند سالوں میں کئی نئے سسٹم متعارف کرائے گئے اور کئی تبدیل بھی ہوئے۔ اب 15 سال بعد کولکتہ میٹرو میں پرانی سروس واپس آ رہی ہے۔ کولکتہ میٹرو میں پہلے ہی ٹکٹ خریدنے کے کئی جدید طریقے رائج ہیں، اور اب صرف ٹکٹ ہی نہیں بلکہ ریٹرن ٹکٹ بھی خریدا جا سکے گا۔
31 جولائی 2011 کو کولکتہ میٹرو نے ریٹرن ٹکٹ کا نظام بند کر دیا تھا۔ تقریباً 15 سال یا ڈیڑھ دہائی کے بعد وہی ریٹرن ٹکٹ میٹرو میں دوبارہ واپس آ رہا ہے۔ ہفتہ سے تجرباتی طور پر ریٹرن ٹکٹ خریدنے کا طریقہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی مسافر کاو¿نٹر پر جا کر ریٹرن ٹکٹ مانگتا ہے، تو اسے فوری طور پر فراہم کر دیا جاتا ہے۔میٹرو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے کیو آر (QR) کوڈ پر مبنی کاغذی ٹکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ ریٹرن ٹکٹ کی سہولت اسی کیو آر کوڈ والے کاغذی ٹکٹ میں فراہم کی جا رہی ہے۔ ریٹرن ٹکٹ شروع ہونے سے جہاں کاو¿نٹرز پر مسافروں کی لائنیں کم ہوں گی، وہیں سفر بھی کافی آسان ہو جائے گا۔

