ندیا میں چھوٹی تمنا قتل کیس میں تکمیلی چارج شیٹ پیش
ندیا میں چھوٹی تمنا قتل کیس میں تکمیلی چارج شیٹ پیش
ندیا میں چھوٹی تمنا قتل کے واقعے میںکالیا گنج تھانے کی پولیس نے تکمیلی چارج شیٹ پیش کی۔ اس چارج شیٹ میں24 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ پہلی چارج شیٹ میں آرمز ایکٹ کی دفعات شامل نہیں تھیں۔ تکمیلی چارج شیٹ میں یہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ریاست میں سیاسی تبدیلی کے بعد تمنا قتل کیس کی تحقیقات میں تیزی آئی۔ وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کی ہدایت پر ایک ایک کر کے فراری ملزمان کو دوسری ریاستوں سے گرفتار کیا گیا۔ اب ۲۴ ملزمان کے خلاف کرشنا نگر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) عدالت میں پولیس نے تکمیلی چارج شیٹ پیش کی۔ پولیس کے کردار پر تمنا کا خاندان خوش ہے۔کالیا گنج تھانے کے مقدمہ نمبر435/25میں اس سے قبل24 ملزمان میں سے13کے خلاف پہلی بار چارج شیٹ جمع کرائی گئی تھی۔ ان میں سے11گرفتار ہوئے تھے۔ بعد میں ان میں سے ایک کو کلکتہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ باقی دو فراری تھے، جن کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔

