نوکری کرپشن کیس میں مدن مترا خاندان کے چار افراد کو ای ڈی نے طلب کیا
نوکری کرپشن کیس میں مدن مترا خاندان کے چار افراد کو ای ڈی نے طلب کیا

ملازمت بدعنوانی کیس میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے دفتر میں مادن مترا کے صاحبزادے ش±بھروپ مترا پیش ہوئے۔ بدھ کی صبح ہاتھ میں ایک فائل لیے سی جی او (سینٹرل گورنمنٹ آفس) کمپلیکس میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔ میڈیا کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔
اس سلسلے میں، نوکری کیس کی تحقیقات میں ای ڈی نے مدن کے دو صاحبزادے ش±بھروپ اور سوروپ اور بیوی ارچنا مترا کو الگ الگ دنوں میں طلب کیا ہے۔ آنے والی 29جولائی کو اسی کیس کے سلسلے میںکمرہٹی کے ترنمول ایم ایل اے مدن کو طلب کیا گیا ہے۔
ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ نقد رقم یا سونا دینے کے بدلے ٹیٹاگڑھ میونسپل کارپوریشن میں کم از کم 125افراد کو ملازمت دی گئی۔ اسی سلسلے میں مدن کا نام سامنے آیا۔ گزشتہ 13جون کو ان کے متعدد پتوں پر ای ڈی نے چھاپہ مارا۔ مادن سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ اس کے فوراً بعد ان کے دو صاحبزادوں اور بیوی کو ای ڈی نے طلب کیا۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق، میونسپل کارپوریشن میں ملازمت کے بدلے کوئی غیر قانونی لین دین ہوا تھا یا نہیں، اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے مادن کے دو صاحبزادوں اور بیوی کو بینک کے دستاویزات لے کر پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔
صرف ای ڈی ہی نہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں نوکری کرپشن کیس میں مادن کے گھر سی بی آئی نے چھاپہ مارا تھا۔ اس وقت ان کے گھر پر پانچ گھنٹے تلاشی لی گئی۔ گزشتہ ہفتے مادن کی بیوی اور دو صاحبزادوں کو طلب کرنے کے فوراً بعد ہی مادن نے ریتو برتو بنرجی کے کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد انہوں نے ابھیشیک بنرجی کی طرف انگلی اٹھائی۔
مادن کو آنے والی 29 جولائی کو صبح 11بجے ای ڈی نے طلب کیا ہے۔ اس سلسلے میں مادن نے کہا، "اگر مجھے بلایا جائے تو میں کوئی تاریخ، بیماری، بخار…کوئی بہانہ نہیں بناو¿ں گا۔ میں ہر طرح سے ای ڈی کو تعاون کروں گا۔ میری بیوی، بیٹے بھی جائیں گے۔ ہر کوئی تعاون کرے گا۔ اگر مرکزی حکومت کی ایجنسی مجھے بلاتی ہے تو ہم مکمل تعاون کریں گے۔نوکری کرپشن کے الزامات میں سابق وزیر س±وجیت بوس کو ای ڈی پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ س±جیت اور ان کے بیٹے سم±دِر بوس کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ بھی تحقیقاتی ایجنسی نے جمع کرائی ہے۔

