جھارگرام میں ہزار ایکڑ زمین پر سفاری پارک قائم ہوگا

جھارگرام میں ہزار ایکڑ زمین پر سفاری پارک قائم ہوگا

شمالی بنگال کےسلی گوڑی کے بنگال سفاری کے نمونے پر جنوبی بنگال کے جھارگرام میں تقریباً 1000 ایکڑ زمین پر کھلا سفاری پارک بنانے کا اعلان جنگل کے وزیر منوج اوراون نے پہلے ہی کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد جنگل محل کے اس میگا پروجیکٹ کے لیے انتظامی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اب اس مجوزہ سفاری پارک کی مرکزی کشش کے طور پر شلیگوری کے بنگال سفاری سے پانچ رائل بنگال ٹائیگر اور چیتے لائے جا رہے ہیں۔ریاستی چڑیا گھر اتھارٹی نے بنگال سفاری پارک انتظامیہ کو پہلے ہی مخصوص پانچ شیروں کی نشاندہی کرکے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ سینٹرل زو اتھارٹی سے بھی کلیئرنس کی درخواست کی گئی ہے۔ نہ صرف شیر یا چیتے، بلکہ پارک کے مجموعی حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے اگلے مرحلے میں بنگال سفاری سے ہی خوبصورت ہاگ ڈیئر اور سپاٹڈ ڈیئر کو جھارگرام منتقل کرنے کا منصوبہ بھی اپنایا گیا ہے۔ کامیاب افزائش کے باعث سفاری پارک میں شیروں کی تعداد بڑھ کر اب ۱۴ تک پہنچ گئی ہے۔ اس لیے ملک کے مختلف چڑیا گھروں اور سفاری پارکس کے ساتھ جنگلی حیات کے تبادلے کے پروگرام میں بنگال سفاری ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Back to top button
Translate »