اسپیکر نے کل کے واقعہ کو کلنک کاباب کہا اس پر کنال گھوش بھڑک گئے
اسپیکر نے کل کے واقعہ کو کلنک کاباب کہا اس پر کنال گھوش بھڑک گئے
ایک بار پھرا سپیکر رتھیندر بوس کے ساتھ مناظرے میں الجھ گئے بیلے گھاٹا کے ایم ایل اے ک±نال گھوش۔ اجلاس کے دوسرے دن بھی اسمبلی گرم ہو گئی۔ آج ا سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے ترنمول ایم ایل اے شوبھن دیو چٹوپادھیائے نے کہا، "کل کے واقعے کے بارے میں مجھے کچھ کہنا ہے۔اس پرا سپیکر نے کہا، "پھر کیا کہیں گے؟ جو ہوا وہ کلنک ہے۔ آج اس پر کوئی بحث نہیں ہوگی۔” اس کے فوراً بعد ک±نال براہِ راست اسپیکر کے پاس اٹھے اور بولے، "کلنک کی بات آپ نے درست نہیں کہی، کیوں کہی؟اسی پر اسمبلی گرم ہو گئی۔
بدھ کو نام ہونے کے باوجود ک±نال گھوش کو بولنے نہ دینے کے الزام پر اسمبلی میں ہنگامہ ہوا تھا۔ دھکم دھکا تک ہوا۔ بعد ازاں ک±نال کو کل کے لیے معطل کر دیا گیا اور مارشل بلا کر باہر نکال دیا گیا۔ اسی واقعے کی لہر پر آج، جمعرات کو ایک بار پھر اسمبلی گرم ہو گئی۔ آج اجلاس شروع ہوتے ہی شوبھن دیو چٹوپادھیائے نے ا سپیکر سے کہا، کل کے واقعے پر مجھے کچھ کہنا ہے۔جواب میںاسپیکر نے کہا، "پھر کیا کہیں گے؟ کل کا واقعہ انتہائی کلنک ہے۔ اس پر ترنمول غضبناک ہو گیا۔ ‘کلنک’ لفظ پر انہوں نے سخت احتجاج کیا۔

