سینگور اور درگا پور میں بن سکتا ہے کمیکل پارک

سینگور اور درگا پور میں بن سکتا ہے کمیکل پارک

مغربی بنگال میں مرکزی حکومت کے ‘بھاویہ رسائن پروجیکٹ کے تحت ایک کیمیکل پارک قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے صوبائی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن شمیک بھٹاچاریہ نے وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری کو خط لکھا ہے۔مرکزی پروجیکٹ کا پس منظر: 26 جولائی 2026 کو مرکزی کابینہ نے 3,030 کروڑ روپے کی لاگت سے ‘بھاویہ رسائن’ پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں تین جدید کیمیکل پارک بنائے جائیں گے۔ ہر پارک کے لیے مرکز زیادہ سے زیادہ 1,000 کروڑ روپے تک کی گرانٹ فراہم کرے گا۔ تاہم متعلقہ ریاست کو کم از کم 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی اور تقریباً 2,000 ایکڑ (8 مربع کلومیٹر) پاک و صاف زمین فراہم کرنی ہوگی۔خط میں مغربی بنگال کے لیے سنگور، ہلدیہ، رگھوناتھ پور اور درگاپور کو ممکنہ مقامات کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔ شمیک بھٹاچاریہ نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مرکز کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے اور اس پروجیکٹ کے لیے اگلے بجٹ میں 500 کروڑ روپے مختص کرے۔شمیک بھٹاچاریہ نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اس کیمیکل پارک کی تعمیر سے ریاست میں وسیع معاشی ترقی ہوگی۔

Back to top button
Translate »