بھدریشور میں ریل انجن پٹری سے اترگئی ، ہوڑہ-بردوان مین برانچ پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

بھدریشور میں ریل انجن پٹری سے اترگئی ، ہوڑہ-بردوان مین برانچ پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

دن کے مصروف اوقات میں ہاوڑہ-بردھمان مین برانچ پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی۔ جمعہ کو صبح سوا ۸ بجے ہوگلی کے بھدریشور اسٹیشن کے قریب ایک ریل انجن پٹری سے اتر گیا، جس کے دو پہیے لائن سے باہر نکل گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، ڈیزل انجن اپ لائن سے ریورس لائن (جس لائن پر اپ اور ڈاو¿ن دونوں طرف کی ٹرینیں چل سکتی ہیں) پر چڑھنے کے دوران پٹری سے اتر گیا، جس کے نتیجے میں اپ لائن اور ریورس لائن دونوں مکمل طور پر بند ہو گئیں۔ ہاوڑہ-بردھمان، ہاوڑہ-کٹوہ اور ہاوڑہ-بینڈل برانچوں پر ٹرینوں کی آمدورفت بے ترتیب ہو گئی، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پٹری سے اتری ٹرین ریورس لائن پر تھی، جس کی وجہ سے ریورس لائن پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک بند رہی۔ اپ اور ڈاو¿ن لائنوں پر ٹرینیں کچھ تاخیر سے چل رہی ہیں۔ صبح کے مصروف وقت میں ریورس لائن کے ذریعے ڈاو¿ن یعنی ہاوڑہ جانے والی ٹرینیں گزاری جاتی ہیں، اور کبھی اسی لائن پر اپ یعنی بینڈل یا بردھمان جانے والی ٹرینیں بھی چلتی ہیں۔ اس لائن کے بند ہونے سے قدرتی طور پر ٹرین سروس متاثر ہوئی۔

Back to top button
Translate »