سبیہ ساچی دتہ کے فلیٹ اور لاکر سے ساڑھے تین کلو سونا بر آمد

سبیہ ساچی دتہ کے فلیٹ اور لاکر سے ساڑھے تین کلو سونا بر آمد

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق ترنمول ایم ایل اے سبھیاشاچی دتہ کے فلیٹ اور لاکر سے ساڑھے تین کلو سونا برآمد کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جمعہ کی صبح سویرے کلکتہ کے شارٹ اسٹریٹ، خضرپور سمیت ریاست کے کل12 مقامات پر ای ڈی نے چھاپے مارے۔ بنیادی طور پر یہ جانچنا ہے کہ یہ سونا کسی کرپشن یا رشوت ستانی کی رقم سے خریدا گیا تھا یا نہیں۔
رشوت ستانی کے الزام میں گزشتہ ماہ سبیہ ساچی دتہ کو بیدھان نگر نارتھ تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ترنمول لیڈر کو مختلف ٹھکانوں پر لے جا کر تلاشی لی گئی، جس میں ان کے فلیٹ سے کروڑوں روپے کا سونا برآمد ہوا۔ ان کے بینک لاکر سے بھی سونا ملا۔ اس کے علاوہ تلاشی میں 67کروڑ روپے مالیت کے سونا خریدنے کی رسیدیں بھی ملیں۔ یہاں تک کہ سبیہ ساچی کی قریبی ترنمول رہنما ٹینا بھومک ساہا کے گھر سے بھی بڑی مقدار میں سونا برآمد ہوا۔ معلوم ہوا کہ گرفتار سابق ترنمول ایم ایل اے کے پاس ساڑھے تین کلو سونا تھا۔ اسی واقعے کی بنیاد پر ای ڈی نے اب تحقیقات شروع کی ہیں۔
Back to top button
Translate »