محکمہ صحت نے خون عطیہ کےلئے ڈیجیٹل مہم چلانے کا فیصلہ کیا

محکمہ صحت نے خون عطیہ کےلئے ڈیجیٹل مہم چلانے کا فیصلہ کیا

خون عطیہ کرنے کے لیے جن زی نسل کو راغب کرنے کے لیے اب بنگال کا محکمہ صحت ڈیجیٹل مہم چلا رہا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پر زوردار اشتہارات شروع ہو رہے ہیں۔ یکم اگست سے یہ اشتہارات موبائل فونز پر گردش کریں گے۔ اس مہم میں پیغام دیا جا رہا ہے: ”خون عطیہ کرنے سے جسم کمزور نہیں ہوتا، خون کا مائع حصہ48 گھنٹوں میں پورا ہو جاتا ہے، اور21دنوں میں خون کے خلیات بحال ہو جاتے ہیں۔” باقاعدہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی تصاویر بنائی گئی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا ہے۔

Back to top button
Translate »